عالمی جونیئر اسکواش چیمپئن شپ پاکستان بھارت کو شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچ گیا
چیمپئین شپ کے کوارٹر فائنل میں پاکستان نے بھارت کے خلاف کامیابی پاکر سیمی فائنل میں قدم رکھا
پاکستان نے بھارت کو شکست دے کر عالمی جونئیر ٹیم اسکواش چیمپئین شپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق فرانس میں جاری چیمپئین شپ کے کوارٹر فائنل میں سیڈ 3 پاکستان نے سیڈ 6 بھارت کے خلاف کامیابی پاکر سیمی فائنل میں قدم رکھ دیا۔
چیمپئین شپ کے 3 میچز پر مشتمل کوارٹر فائنل کے پہلے مقابلے میں نور زمان نے مد مقابل کرشنا مشرہ کو کسی دقت کے بغیر 0-3 سے شکست دے کر پاکستان کو 0-1 کی سبقت دلوادئی، دوسرے سنسنی خیز میچ میں محمد حمزہ خان نے سخت تگ و دو کے بعد ارناو سارین کو 2-3 سے قابو کرکے اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق ایک موقعہ پر حمزہ نے 6-11 اور 10-12 سے کامیابی پاکر میچ میں 0-2 کی برتری حاصل کرلی تھی تاہم بھارتی حریف نے اگلے دونوں گیمز 1-11 اور 6-11 سے اپنے نام کرکے مقابلہ 2-2 کردیا، تاہم حمزہ نے 5 واں اور فیصلہ کمن گیم 5-11 سے جیت لیا۔