کراچی میں ٹریفک پولیس اہلکاروں کا شہری پر بہیمانہ تشدد ویڈیو وائرل

کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو نے ڈی آئی جی ٹریفک کو واقعے کی فوری انکوائری کرنے کی ہدایت جاری کردی ۔

کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو نے ڈی آئی جی ٹریفک کو واقعے کی فوری انکوائری کرنے کی ہدایت جاری کردی ۔

ضلع ملیر، قائدآباد میں ٹریفک پولیس اہلکاروں کا شہری پر بہیمانہ تشدد۔ واقعے پر کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو نے ڈی آئی جی ٹریفک کو واقعے کی فوری انکوائری کرنے کی ہدایت جاری کردی ۔

سوشل میڈیا پر وائرل وڈیو میں شہری پر ٹریفک اہلکاروں کیجانب سے تشدد کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ٹریفک پولیس اہلکار غنڈوں کی طرح نہتے شہری کو بری طرح مار رہے ہیں۔


کراچی پولیس چیف نے تشدد کے واقعے میں ملوث اہلکاروں کے متعلق حقائق پر مبنی تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے،انکوائری رپورٹ موصول ہونے پر ذمہ داروں کیخلاف محکمہ جاتی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔

Load Next Story