فوج مشکل وقت میں سیلاب متاثرین کے شانہ بشانہ کھڑی ہے آرمی چیف
جنرل قمر باجوہ کا کور کمانڈر بلوچستان سے رابطہ، بلوچستان میں سیلاب کی صورتحال کے متعلق معلومات حاصل کیں
پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک فوج مشکل وقت میں سیلاب متاثرہ افراد کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کور کمانڈر بلوچستان سے رابطہ کیا۔ اس دوران آرمی چیف نے بلوچستان میں سیلاب کی صورتحال کے متعلق معلومات حاصل کیں۔
آرمی چیف نے کہا کہ غیر معمولی بارشوں کی وجہ سے بلوچستان میں خصوصی طور پر بھاری جانی و مالی نقصان ہوا اور مواصلاتی ڈھانچہ بھی بری طرح متاثر ہوا۔
آرمی چیف نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان حکومت کے ریلیف، ریسکیو اور بحالی آپریشن میں فوج سول حکومت کی بھرپور مدد کے لیے تمام تر اقدامات اٹھائے اور ہنگامی بنیادوں پر سول انتظامیہ کی مدد کی جائے۔
یہ پڑھیں : فوج اور آرمی چیف سے متعلق ''فیک نیوز'' پھیلانے والا ایک اور اکاؤنٹ پکڑا گیا
آرمی چیف نے ہدایات جاری کیں کہ پاک فوج متاثرہ افراد کی مدد اور مواصلاتی اسٹرکچر کی بحالی کے لیے ہنگامی اقدامات اٹھائے، پاک فوج اس مشکل وقت میں سیلاب متاثرہ افراد کے ساتھ کھڑی ہے اور مشکل کی اس گھڑی میں ان کی مدد ایک قومی فریضہ ہے۔