لکی مروت میں شدت پسندوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں اے ایس آئی شہید
شدت پسندوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں اے ایس آئی کلیم اللہ شہید ہوگئے
خیبرپختونخواہ کے علاقے لکی مروت میں شدت پسندوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں اے ایس آئی شہید ہوگئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق لکی مروت میں شدت پسندوں کی موجودگی پر پولیس نے سرچ آپریشن شروع کیا تو اس دوران مسلح افراد نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی۔
شدت پسندوں کی جانب سے کی جانے والی فائرنگ پر اہلکاروں نے جواب دیا تو اس دوران تبادلے میں اے ایس آئی کلیم اللہ شہید ہوگئے، جن کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔
مزید پڑھیں: باجوڑ میں چیک پوسٹ کے قریب دھماکے میں دو پولیس اہلکار شہید
آخری اطلاعات آنے تک دو طرفہ فائرنگ کا تبادلہ جاری تھا جبکہ پولیس نے سرچ آپریشن کے لیے مزید نفری کو بھی طلب کرلیا۔
واضح رہے کہ ایک روز قبل باجوڑ میں پولیس چیک پوسٹ کے باہر ٹائم ڈیوائس کا دھماکا ہوا تھا، جس میں دو پولیس اہلکاروں نے جام شہادت نوش کیا جبکہ آج صبح شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران دو دہشت گردوں کو ہلاک کیا۔