بابراعظم دنیائے کرکٹ کے رونالڈو اور میسی ہیں شاداب خان
شاہین شاہ آفریدی کی ایشیاکپ میں کمی محسوس ہوگی، آل راؤنڈر
قومی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان نے ہالینڈ میں ایجیکس فٹ بال کلب کا دورہ کرتے ہوئے اپنے کپتان بابر اعظم کا کچھ مختلف انداز میں تعارف کروایا جو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہا ہے۔
آل راؤنڈر مانچسٹر یونائیٹڈ کے سابق گول کیپر ایڈون وین ڈیر سار کے سوال کا جواب دیتے ہوئے بابر کی طرف اشارہ کیا اور کہا کہ بابراعظم کرکٹ کے کھیل کے کرسٹیانو رونالڈو اور لیونل میسی ہیں۔
روٹرڈیم میں تیسرے ون ڈے سے قبل گفتگو کرتے ہوئے نائب کپتان شاداب خان نے کہا ہے کہ ہم کبھی سہل پسندی کا شکار نہیں ہوتے لہٰذا نیدر لینڈز سے میچ میں جارحانہ کرکٹ کھیلتے ہوئے فتح حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔
مزید پڑھیں: پاکستان نے نیدرلینڈز کو دوسرے ون ڈے میں شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی
انہوں نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی پاکستان کے بہترین بولر ہیں، ایشیا کپ میں ان کی کمی محسوس ہوگی، ہم پیسر کی جلد صحتیابی کیلیے دعا گو ہیں۔
ئاب کپتان نے کیرئیر کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آغاز میں بطور آل راؤنڈر ہی ٹیم میں آیا تھا لیکن بیٹنگ میں بہتر پرفارم نہیں کرسکا، شاید اس کے زیادہ مواقع بھی نہیں ملے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی قیادت سنبھالی تو ابتدائی نمبرز پر کھیلنے کا فیصلہ کیا، اچھی اننگز کھیل کر اعتماد میں اضافہ ہوا،قومی ٹیم کی جانب سے پرفارم کرنے کیلیے بولنگ کے ساتھ بیٹنگ میں بھی محنت کروں گا۔