کراچی سمیت سندھ میں مزید بارشوں کی پیشگوئی

سابقہ مون سون سسٹم کے تحت کراچی میں آئندہ 3 روز کے دوران بونداباندی اور ہلکی بارش کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

فوٹو:فائل

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ کراچی سمیت سندھ میں 23 اگست سے شروع ہونے والا بارشوں کا نیا سلسلہ 26اگست تک جاری رہیگا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ایک اور طاقتور ہوا کا کم دباو وسطی بھارت پر ہےجو 23اگست کو سندھ میں داخل ہوگا،اور26 اگست تک گرج چمک کے ساتھ درمیانی اور تیزبارشوں کا سبب بنےگا۔


ارلی وارننگ سینٹر کے مطابق سابقہ مون سون سسٹم کے تحت کراچی میں اگلے 3 روز کے دوران بونداباندی اور ہلکی بارش کا امکان ہے، جبکہ دیہی سندھ کے اضلاع نوشہروفیروز،خیرپور،سکھر،لاڑکانہ،گھوٹکی،کشمور،جیکب آباد،دادو،قمبرشہداد کوٹ میں آج تک بارشیں ہوسکتی ہیں،اسی سسٹم کے زیر اثر شمال مشرقی اور جنوبی بلوچستان میں بھی بارشیں ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سابقہ سسٹم کے اثرات کے نتیجے میں شہر میں 3روز کے دوران ہلکی بارش کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق اتوار کو مطلع جزوی ابرآلود اور پارہ 31.5ڈگری رہا،دن بھر سمندر کی جنوب مغربی سمت کی ہوائیں چلیں،جس کی رفتار 28 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ ہوئی۔
Load Next Story