بگ بیش لیگ کیلئے کھلاڑیوں کو این او سیز جاری
شاداب ڈرافٹ کی ٹاپ لسٹ میں شامل، سرفراز اور وہاب ریاض بھی دستیاب
آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے تھوک کے حساب سے این او سی جاری کر دیے جبکہ شاداب خان ڈرافٹ کی ٹاپ لسٹ میں شامل ہوگئے۔
آسٹریلوی ٹی 20 لیگ بگ بیش کی جانب سے آنے والے سیزن کے پلیئرز ڈرافٹ سے قبل پلاٹینیم کیٹیگری کا اعلان کردیا گیا، جس میں دنیا کے نامور 12 ٹی 20 اسٹارز شامل ہیں، پاکستان کے شاداب خان بھی فہرست کا حصہ ہیں۔ ڈرافٹ کیلیے نامزد ہونے والے مزید 100 کھلاڑیوں کی تصدیق کردی گئی، مجموعی طور پر ڈرافٹ میں 279 کھلاڑیوں کے نام پیش ہوں گے جس میں سے بی بی ایل ٹیمیں اپنے اسکواڈز کو حتمی شکل دیں گی۔
پلاٹینیم کیٹیگری میں شاداب خان کے ساتھ جنوبی افریقی فاف ڈوپلیسی، انگلینڈ کے جیس روئے، لیام لیونگ اسٹن، سیم بلنگز، ڈیوڈ ویلی، کرس جورڈن، ویسٹ انڈین کیرون پولارڈ، آندرے رسل، ڈیوائن براوو، افغان راشد خان اور نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ شامل ہیں، شاداب، روئے، بلنگز، رسل، ویلی، جورڈن اور بولٹ پہلی بار بی پی ایل ڈرافٹ نامزدگی لسٹ میں سامنے آئے ہیں۔
مزید پڑھیں: بگ بیش لیگ کا شیڈول جاری، ایونٹ کا آغاز 13 دسمبر سے ہوگا
اتوار کے روز ہونے والے ڈرافٹ کے پہلے راؤنڈ میں پلاٹینیم کیٹیگری میں شامل کھلاڑیوں کی سلیکشن ہوگی، نامزد ہونے والے نئے کھلاڑیوں میں وہاب ریاض کے ساتھ کارلوس بریتھ ویٹ، ٹام کرن، جمی نیشم اور فل سالٹ بھی شامل ہیں،پاکستان کے 43 کھلاڑی ڈرافٹ لسٹ میں شامل ہیں، ان میں سرفراز احمد، محمد عامر، شان مسعود، شاہنواز دھانی، کامران اوران کے بھائی عمراکمل جیسے پلیئرز بھی موجود ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ڈرافٹ میں شریک تمام کھلاڑیوں کو این او سی بھی جاری کردیے گئے ہیں ، ڈرافٹ کے بعد کلبز غیر منتخب پلیئرز کی خدمات بطور متبادل بھی حاصل کرسکیں گے۔