ملک میں کورونا کے مزید 2 مریض انتقال کرگئے 116 کی حالت نازک

24 گھنٹوں کے دوران 11285 ٹیسٹ کیے گئے، جس میں سے 217 افراد کے نتائج مثبت اور شرح 1.92 فیصد ریکارڈ ہوئی

انتقال کر جانے والے دونوں مریضوں کا تعلق پنجاب سے تھا (فوٹو فائل)

ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 2 مریض انتقال کرگئے جب کہ 116 متاثرین کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔


قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ ) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 11 ہزار 285 ٹیسٹ کیے گئے، جن میں 217 افراد کے نتائج مثبت ریکارڈ ہوئے اور مثبت کیسز کی شرح 1.92 فی صد ریکارڈ کی گئی۔ انتقال کر جانے والے دونوں مریضوں کا تعلق پنجاب سے تھا۔

مختلف شہروں میں ریکارڈ ہونے والے اعداد شمار کے مطابق میرپور میں کورونا کے 73 ٹیسٹ کیے گئے، جس میں سے 5 مریضوں کے ٹیسٹ مثبت آئے جب کہ شرح 6.85 فیصد ریکارڈ ہوئی۔ پشاور میں 246 میں سے 14 ٹیسٹوں کے نتائج مثبت ریکارڈ ہوئے اور شرح 5.69 فیصد ریکارڈ کی گئی جب کہ لاہور میں 1471 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، جس میں سے 82 مریضوں کے نتائج مثبت ریکارڈ ہوئےاور شرح 5.57 فی صد رہی۔
Load Next Story