غیرقانونی اسلحہ رکھنے کے مجرم کو 10 برس قید کی سزا
شاہ جہاں بلوچ کیس کی سماعت ملتوی،عدالتی حکم پر 2 ملزم 90 دن کیلیے نظر بند
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سینٹرل فیض محمد بھٹی نے غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں ملوث مجرم سکندر کو جرم ثابت ہونے پر10برس قید 30 ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی ہے مجرم کو جرمانے کی عدم ادئیگی پر مزید 4 ماہ قید بھگتنا ہوگی۔
استغاثہ کے مطابق 5جنوری 2014 کو خواجہ اجمیر نگری تھانے کی حدود میں واقع شارع پر اسنیپ چیکنگ کے دوران ملزم سے تلاشی کے دوران غیر قانونی ٹی ٹی پستول برآمد ہوئی تھی، دریں اثنا اسلحہ ایکٹ اور دھماکا خیز مواد کے مقدمے میں ملوث رکن قومی اسمبلی شاہ جہاں بلوچ کو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی سہیل جبار ملک کی عدالت میں پیش کیا گیا، فاضل جج کی رخصت کے باعث سماعت ملتوی کردی گئی واضح رہے کہ گزشتہ سماعت پر مقدمے کی تفتیشی افسر نے ملزم سے برآمد شدہ دستی بم ناکارہ کیے بغیر بطور کیس پراپرٹی عدالت میں پیش کیے تھے اس موقع پر گواہ پولیس افسر خالد نے بم ڈی فیوز نہ ہونے کا انکشاف کیا تھا اور فاضل عدالت نے ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرکے بم چیک کرائے تھے۔
علاوہ ازیں رینجرز حکام نے 2 ملزمان کو90 روز کیلیے نظر بند کردیا ہے، ہفتے کو رینجر حکام نے انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے روبرو پیش ہوکر بتایا کہ گزشتہ روز ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران بنارس چوک سے رحیم داد اور عبدالحمید کو گرفتار کیا تھا ان کے خلاف کئی جرائم میں ملوث ہونے کے شواہد موصول ہوئے ہیں تحقیقات کیلیے90 دن کے لیے نظربند کردیا ہے فاضل عدالت نے رینجرز کی درخواست منظور کرلی۔