بلدیہ عظمیٰ کی کورنگی انڈسٹریل ایریا میں تجاوزات کیخلاف کارروائی
ایمپریس مارکیٹ، لیاقت آباد، بہادرآباد، بلال کالونی اور دیگر علاقوں میں تجاوزات دوبارہ قائم نہ ہونے دی جائے، رؤف اختر
ایڈمنسٹریٹر کراچی رئوف اختر فاروقی نے ہدایت کی ہے کہ شہر میں جاری تجاوزات کیخلاف آپریشن میں تیزی لائی جائے اور تجاوزات کے مکمل خاتمے تک بلا تعطل آپریشن کو جاری رکھا جائے تاکہ شہر میں ٹریفک کی روانی میں بہتری آسکے اور شہریوں کو آمدورفت میں کسی بھی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
ایڈمنسٹریٹر کراچی کی ہدایت پر شہر کے دیگر علاقوں کی طرح ملیراور کورنگی انڈسٹریل ایریا میں تجاوزات کے خلاف کارروائی شروع کردی گئی ہے،محکمہ انسداد تجاوزات کے عملے نے کورنگی انڈسٹریل ایریا،چمڑا چورنگی اوراس سے ملحقہ علاقوں میںتجاوزات کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے پتھارے کیبن اورچھپرا ہوٹل کا خاتمہ کردیا ،اس موقع پرضلعی انتظامیہ اورپولیس نے بھرپور تعاون کیا،علاوہ ازیں سہراب گوٹھ میں تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن کے دوران گزشتہ روز سہراب گوٹھ میں سینئرڈائریکٹر لینڈوٹاسک فورس کے چیئرمین بلال منظر اورڈائریکٹراینٹی انکروچمنٹ مظہر خان کی نگرانی ،ضلعی انتظامیہ اورپولیس کی موجودگی میںمحکمہ انسداد تجاوزات کے عملے نے کارروائی کرتے ہوئے یہاں موجود ڈمپر ، لوڈرز ، ریتی بجری کے ٹرکوں کو ہٹانے کے ساتھ ساتھ ناکارہ گاڑیوں اوردیگر سامان کو افرادی قوت اور ہیوی مشینری کا استعمال کرکے ہٹادیا۔
ایڈمنسٹریٹر کراچی رئوف اختر فاروقی نے ہدایت کی ہے کہ جن علاقوں سے تجاوزات ہٹائی گئی تھیںجن میں صدر ایمپریس مارکیٹ ، لیاقت آباد ، بہادرآباد ، بلال کالونی اور دیگر علاقے شامل ہیں ، ان میں جہاں جہاں تجاوزات دوبارہ قائم کی گئیں ہیں انہیں وہاںسے ہٹایا جائے، ایڈمنسٹریٹر کراچی نے اخبارات میں شائع ہونے والی خبروںکا نوٹس لیتے ہوئے ٹاسک فورس کے چیئرمین بلال منظر کو ہدایت کی ہے کہ وہ ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے اعلیٰ حکام سے رابطہ کر کے ان علاقوں میں جہاں تجاوزات دوبارہ قائم کی گئیں ہیں،انہیں ختم کرنے کا بندوبست کریں ،انھوںنے کہا کہ اخبارات کی خبروں کا نوٹس لیا جائے جن میں دوبارہ تجاوزات قائم کرنے کے متعلق بتایا گیا ہے ،انھوںنے کہا کہ اگر دوبارہ تجاوزات قائم کردی گئیں تو تجاوزات کے خاتمے کی ساری کارروائی لاحاصل رہے گی ۔