وزیراعظم کی عوام سے سیلاب متاثرین کی امداد کی اپیل
متاثرین کی بحالی کے لئے کھربوں روپے کی ضرور ت ہے، شہباز شریف
وزیراعظم شہبازشریف نے عوام سے سیلاب متاثرین کی امداد کی اپیل کردی۔
شہبازشریف نے کہا کہ ملک میں بارشوں کا 30 سال کا ریکارڈ ٹوٹنے سے خاص طور پر بلوچستان اور سندھ میں تباہی وبربادی سے قیامت صغری کا منظر ہے، صوبائی حکومتوں ، وفاقی وصوبائی اداروں اور مسلح افواج کے بھرپور تعاون سے ہم سب مل کر دن رات کام کررہے ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ مجموعی طور پر 37.2 ارب روپے سیلاب زدگان کے لئے مہیا کئے جارہے ہیں، میں نے فی الفور 5 ارب روپے کی رقم این ڈی ایم اے کو جاری کرائی ہے، لیکن کھربوں روپے کے نقصانات کو پورا کرنے اور متاثرین کی بحالی کے لئے کھربوں روپے کی ضرور ت ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ پوری قوم آگے بڑھ کر ہاتھ بٹائے تو ہم کئی گنا زیادہ رفتار سے متاثرین کی جلد امداد اور بحالی میں کامیاب ہوسکتے ہیں، میں آپ سے تعاون کی درخواست کرتا ہوں۔