پاکستان ریلوے کا خسارہ 45 ارب روپے سے تجاوز کرگیا
گریڈ 1 سے 9 تک کے ملازمین تنخواہوں سے محروم
پاکستان ریلوے مالی مشکلات کا شکار ہوگئی، خسارہ 45 ارب روپے سے تجاویز کرگیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان ریلوے سخت مالی بحران کا شکار ہے جس کے باعث گریڈ 1 سے 9 تک کے ملازمین کو رواں ماہ کی تنخواہیں ادا نہیں جاسکی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ریلوے انجن شیڈ، واشنگ لائن، سگنلز شاپ، کے کلاس فور، ورکشاپس، ڈویژن، اسٹیل شاہ کیرج شاپ اور دیگر شعبوں کے ملازمین تاحال تنخواہوں سے محروم رکھے گئے ہیں جبکہ ملازمین ریلوے اکاؤنٹس دفاتر کے چکر لگا کر تھک چکے ہیں۔
ذرائع کا مزید بتانا ہے کہ ریلوے کی آمدنی نہ ہونے کے برابر رہ گئی ہے جبکہ ٹرین آپریشن بھی کئی کئی ماہ سے بند ہیں۔