آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری ٹیکس چھوٹ کی قومی اسمبلی سے منظوری لازمی قرار

یہ یقین دہانی پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان طے پانے والے لیٹر آف انٹنٹ میں کروائی گئی ہے

یہ یقین دہانی پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان طے پانے والے لیٹر آف انٹنٹ میں کروائی گئی ہے

پاکستان نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف)کو قومی اسمبلی سے منظوری کے بغیر ٹیکس ایمنسٹی اسکیم اور ٹیکس چھوٹ نہ دینے کی شرائط پر عملدرآمد کی یقین دہانی کروادی۔

یہ یقین دہانی پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان طے پانے والے لیٹر آف انٹنٹ میں کروائی گئی ہے ۔ پاکستان اور آئی ایم کے درمیان طے پانے والے لیٹر آف انٹینٹ کے مطابق ٹیکس ایمنسٹی اسکیم اور ٹیکس چھوٹ قومی اسمبلی سے منظوری کے بغیر نہیں دی جائے گی جبکہ ٹیکس ایمنسٹی اسکیم اور ٹیکس چھوٹ کے لیے ایس آر او جاری کرنے پرپابندی ہوگی۔


ذرائع کے مطابق ایل او آئی میں یہ بھی کہا گیا ہےکہ کسی شعبے کو ٹیکس رعایت کے لیے،کنسٹرکشن سیکٹر اور خفیہ اثاثے ظاہرکرنے کے لیے ایمنسٹی بھی قومی اسمبلی سے منظور کرانا ہوگی۔

ایل او آئی کے مطابق سیلز ٹیکس میں باہمی ہم آہنگی کے لیے صوبوں کےساتھ مل کرکام کیاجائے گا جس کیلئےعالمی بینک کا تعاون حاصل ہوگااورپاکستان نے ان شرائط پرعملدرآمد کے لیے لیٹر آف انٹینٹ میں آئی ایم ایف کو یقین دہانی کرائی ہے۔
Load Next Story