گستاخانہ فلم مسلمانوں کیلیے ناقابل قبول ہےالطاف حسین

اوباما ،ہلیری اور بانکی مون کو ٹیلی گرام،فیکٹری میں پھنسے افرادکوبچانے پر متحدہ کے کارکنوں کو مبارکباد

اوباما ،ہلیری اور بانکی مون کو ٹیلی گرام،فیکٹری میں پھنسے افرادکوبچانے پر متحدہ کے کارکنوں کو مبارکباد

متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے امریکی صدر اوباما، وزیرخارجہ ہلیری کلنٹن اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بانکی مون کو ایک ہنگامی ٹیلی گرام بھیجا ہے۔


جس میں ان سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ امریکا میں نبی آخرالزماں حضرت محمدؐ کے بارے میں بنائی جانے والی نہایت توہین آمیز ،شرانگیز اور دلخراش گستاخانہ انٹرنیٹ فلم کا فوری نوٹس لیاجائے ،انھوں نے کہا کہ اس فلم میں نبی کریم ؐ کا انتہائی منفی امیج پیش کیا گیا جو مسلمانوں کو قطعی طور پر ناقابل قبول اور ناقابل برداشت ہے لہذا اس بیہودہ فلم پر فی الفور پابندی لگائی جائے۔انھوں نے کہا کہ اس فلم کے ذریعے مسلمانوں کے خلاف نفرت کو بھڑکایا گیا جو عالمی امن کو خراب کرنیکی سازش ہے۔دریں اثنامتحدہ کے قائدالطاف حسین نے کہا ہے کہ ایم کیوایم کے بہادر اور جانثارکارکنان قوم کا فخرہیں جن کی ہمت و حوصلے اورتوانائی سے عبارت مثالیں تاریخ میںکہیں نہیں ملتی۔میں بہادر اور نڈرکارکنان کودل کی گہرائیوںسے خراج تحسین پیش کرتاہوں۔

ان خیالات اظہار انھوںنے بلدیہ ٹائون میں خدمت خلق فائونڈیشن کی جانب سے فیکٹری میںآتشزدگی سے متاثرہ افراد کی مددکیلیے لگائے گئے امدادی کیمپ پر موجود ایم کیو ایم کے کارکنان اورکے کے ایف کے رضاکاروں سے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے کیا۔انھوں نے کہا کہ کارکنان نے جس طرح اس قیامت صغری کا سامنا کیا اور اپنی جانوں کو آگ میں جھونک کرفیکٹری میںپھنسے افراد کو بچانے کی ہرممکن کوششیں کی، تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی۔

Recommended Stories

Load Next Story