شہباز گل کے خلاف غیر قانونی اسلحہ رکھنے کا مقدمہ بھی درج
پارلیمنٹ لاجز میں شہباز گل کے کمرے سے نائن ایم ایم برآمد ہوا تھا، جس کا پی ٹی آئی رہنما لائسنس نہ دکھا سکے، پولیس
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور عمران خان کے سابق چیف آف اسٹاف شہباز گل کے خلاف غیر قانونی اسلحہ رکھنے کا مقدمہ تھانہ سیکریٹریٹ میں درج کرلیا گیا۔
اسلام آباد پولیس نے گزشتہ روز پارلیمنٹ لاجز میں شہباز گل کے کمرے میں چھاپہ مارا، جہاں سے اسلحہ اور ٹیلی فون برآمد ہوا تھا۔
بغاوت کے مقدمے میں پہلے سے گرفتار پی ٹی آئی کے رہنما نے دعویٰ کیا تھا کہ یہ اسلحہ لائسنس یافتہ ہے جو اُن کے ڈرائیور پاس رہتا ہے، جس پر پولیس نے لائسنس طلب کیا تو کئی گھنٹے گزر جانے کے باوجود شہباز گل لائسنس پیش نہ کرسکے۔
مزید پڑھیں: شہباز گل نے جنسی زیادتی کی تصدیق کردی
بعد ازاں اسلام آباد کے تھانہ سیکریٹریٹ میں شہباز گل کے خلاف غیر قانونی اسلحہ رکھنے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق گزشتہ شب پارلیمنٹ لاجز میں شہباز گل کے کمرے سے پسٹل برآمد ہوا تھا، ملزم شہباز گل نے اسلحہ کی ملکیت اپنے ملازم کی بتائی تھی، جس پر شہباز گل کو اپنے ملازم کا اسلحہ لائسنس پیش کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد پولیس کا پارلیمنٹ لاجز میں شہباز گل کے کمرے پر چھاپا
ایف آئی آر کے متن میں لکھا گیا ہے کہ شہباز گل نہ ملازم کو پیش کرسکے اور نہ ہی اسلحہ لائسنس یا اسلحے کا اجازت نامہ پولیس کو دکھا سکے، شہباز گل نے لائسنس کے بغیر نائن ایم ایم پسٹل رکھ کر جرم کا ارتکاب کیا۔