شین واٹسن کی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں دو پاکستانی کھلاڑی شامل
بابراعظم کی بیٹنگ ٹیکنیکس آسٹریلیا کی پچز کیلئے بہترین ہیں۔
آسٹریلیا کے عظیم کرکٹر شین واٹسن نے اپنی طرف سے بنائی گئی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کی ٹاپ فائیو لسٹ میں دو پاکستانی کرکٹر بابر اعظم اور شاہین آفریدی کو شامل کرلیا۔
شین واٹسن نے کہا ہے کہ اگر انہیں ورلڈ ٹی ٹوئنٹی الیون کے انتخاب کا قابل رشک کام دیا جائے تو ان کی ٹاپ فائیو لسٹ میں بابراعظم (پاکستان)، سوریہ کمار یادو(انڈیا)، ڈیوڈ وارنر(آسٹریلیا)، جوز بٹلر(انگلینڈ) اور شاہین آفریدی (پاکستان) شامل ہوں گے۔
آئی سی سی ریویو کی تازہ ترین قسط پر بات کرتے ہوئے واٹسن سے میزبان سنجنا گنیسن نے کہا کہ وہ پہلے پانچ کھلاڑیوں کا انتخاب کریں جنہیں وہ آسٹریلیا میں ورلڈ ٹی ٹوئنٹی الیون میں دیکھنا چاہتے ہیں۔
واٹسن نے جواب میں کہا کہ وہ سب سے پہلے بابر اعظم کو منتخب کریں گے کیونکہ وہ پوری دنیا میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا بہترین بلے باز ہے۔ وہ دنیا کے بہترین بولروں کے سامنے شاندار طریقے سے تیز تر رنز لینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ بابراعظم کی بیٹنگ ٹیکنیکس آسٹریلیا کی پچز کیلئے بہترین ہیں۔
شاہین آفریدی کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے واٹسن کا کہنا تھا کہ آفریدی کی وکٹ لینے کی صلاحیت بہت اسپیشل ہے۔