بورڈ نے کسی عہدے کا کوئی وعدہ نہیں کیا تھا وقار یونس جھینپ مٹانے لگے

چل جونسن حال ہی میں ردھم میں آئے جبکہ اسٹین گذشتہ 10 برس سے بہترین پرفارم کررہے ہیں۔ سابق کوچ قومی ٹیم

وقار یونس نے بھارتی بنگال میں بولنگ کنسلٹنٹ کا عہدہ حاصل کرلیا ہے، فوٹو: رائٹرز/فائل

سابق فاسٹ بولر و کپتان وقار یونس نے اپنی جھینپ مٹاتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ بورڈ نے ان سے کسی عہدے کا کوئی وعدہ ہی نہیں کیا تھا۔


انھوں نے پاکستان ٹیم کا پھر سے کوچ بننے کیلیے اپلائی کیا مگر ان کی جگہ معین خان کو وقتی طور پر کوچنگ ذمہ داریاں سونپ دی گئیں،اب وقار یونس نے بھارتی بنگال میں بولنگ کنسلٹنٹ کا عہدہ حاصل کرلیا ہے، انھوں نے ڈیل اسٹین کو گذشتہ 20 سے 30 سال کے عرصے کا سب سے بہترین فاسٹ بولر قرار دیا، وقار نے کہا کہ مچل جونسن حال ہی میں ردھم میں آئے جبکہ اسٹین گذشتہ 10 برس سے بہترین پرفارم کررہے ہیں۔
Load Next Story