اسلام آباد ایئرپورٹ کے انتظامی امور قطر کے حوالے کیے جانے کا امکان

ایوی ایشن شعبوں میں سرمایہ کاری گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ سطح پر معائدوں کے ذریعے کیے جانے کا امکان ہے

فوٹو: فائل

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ قطر کے موقع پر قطری حکام نے ایئرپورٹ اور ہوٹل کے شعبے میں سرمایہ کاری کی خواہش ظاہر کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم پاکستان شہباز شریف وزراء کے ہمراہ دورہ قطر پر موجود ہیں، اس دورے کے موقع پر ہوابازی کے شعبے میں بڑی سرمایہ کاری کا امکان ہے۔


ذرائع کا کہنا ہے کہ قطری حکومت ائیرپورٹ اور ہوٹل شعبے میں سرمایہ کاری کا خواہشمند ہے، امکان ہے کہ اسلام آباد ایئرپورٹ کے انتظامی امور قطر کے حوالے کیے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق ایئرپورٹ ٹرمینل اور کارگو خدمات قطر پولنگ کمپنی مہیا کرے گی جب کہ پی آئی اے کے نیویارک میں روزویلٹ ہوٹل میں بھی سرمایہ کاری کے عوض حصص قطر کو دیئے جائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایوی ایشن شعبوں میں سرمایہ کاری گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ سطح پر معائدوں کے ذریعے کیے جانے کا امکان ہے۔
Load Next Story