انسٹاگرام ’کینڈِڈ چیلنج‘ نامی نیا فیچر متعارف کرانے جارہی ہے

جلد متعارف کرائے جانے والا یہ نیا فیچر بی ریئل نامی ایپ سے کافی مشابہت رکھتا ہے

(فوٹو: فائل)

فوٹوشیئرنگ ایپ اِنسٹاگرام کینڈِڈ چیلنج نامی ایک نیافیچر متعارف کرانے جارہی ہے جو بڑی حد تک 'بی ریئل' نامی ایک ایپ سے مشابہت رکھتا ہے۔

بی ریئل ایک فرنچ ایپلی کیشن ہے جس میں ایپ کی جانب سے صارفین کو روزانہ دن میں کسی بھی وقت ایک نوٹی فیکیشن موصول ہوتا ہے جس کے تحت صارفین کو دو منٹ کے اندر کوئی تصویر کھینچ کر اپ لوڈ کرنی ہوتی ہے۔ اس ایپ کا مقصد ہے کہ یہ معلوم ہوسکے کہ پلیٹ فارم پر موجود آپ کے دوست حقیقت میں کیسے ہیں۔

انسٹاگرام کے اس فیچر، جو ابھی متعارف نہیں کرایا گیا ہے، کی نشاندہی ایپلی کیشنز کی ریورس انجینیئرنگ اور آئندہ آنے والے اپ ڈیٹس کے ابتدائی ورژن کا کھوج لگانے کےلیے مشہور ایک ڈیویلپر الیسینڈرو پیلوزی نے کی۔
Load Next Story