دفعہ 144 کی خلاف ورزی اسد عمر کی درخواست ضمانت منظور
خدشہ ہے مجھے سوسائٹی میں تضحیک کے لیے گرفتار کیا جائے گا، ضمانت منظور کی جائے
سیشن عدالت نے پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کی دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے مقدمے میں درخواست ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرلی۔
پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری نے ایمپلی فائر ایکٹ اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے مقدمے میں عبوری درخواست ضمانت قبل از گرفتاری سیشن کورٹ میں وکیل بابر اعوان کے ذریعے دائر کی تھی۔ جس میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی ک جب ملک بھر میں احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں تو پٹیشنر اس وقت لاہور کی ریلی میں شریک تھا ۔میں پولیس کے سامنے شامل تفتیش ہونے کو تیار ہوں ۔ ضمانت منظور کی جائے۔ خدشہ ہے کہ مجھے سوسائٹی میں تضحیک کے لیے گرفتار کیا جائے گا۔
اسلام آباد کی سیشن عدالت نے اسد عمر کی عبوری درخواست ضمانت قبل از گرفتاری 5 ہزار روپے مچلکوں کے عوض منظور کرلی۔
قبل ازیں اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس کی جانب سے اسد عمر کی عبوری درخواست ضمانت پر اعتراض عائد کیا گیا تھا۔ رجسٹرار آفس کے اعتراض میں کہا گیا کہ ہائی کورٹ سے پہلے سیشن کورٹ سے ضمانت لینے کا فورم موجود ہے۔