میت کیساتھ مسکراتے ہوئے رشتہ داروں کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل
کم از کم 40 افراد نے تابوت کے ارد گرد جمع ہوکر تصویر کھنچوائی
بھارتی ریاست کیرالہ میں ایک خاتون کی آخری رسومات کے دوران رشتہ داروں نے مسکراتے ہوئے تصویر کھنچوائی جوکہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
ٹائمز آف انڈیا کے مطابق 95 سالہ خاتون 17 اگست کو وفات پا گئی تھیں جن کی آخری رسومات کے دوران فیملی کے کم از کم 40 افراد نے تابوت کے ارد گرد جمع ہوکر مسکراتے ہوئے تصویر کھنچوائی۔ فیملی کی جانب سے کھنچوائی گئی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جبکہ تصویر میں کیرالہ کے ایک وزیر بھی شامل ہیں۔
خاتون اپنی عمر اور صحت کی خرابی کے باعث کچھ سال سے بستر پر ہی تھیں لیکن کچھ ہفتہ قبل طبعیت بگڑ گئی تھی، خاتون کے 9 بچے جبکہ 19 پوتے اور پوتیاں ہیں۔ انکی موت کے وقت فیملی کے زیادہ تر افراد گھر پر ہی موجود تھے۔
وائرل ہونے والی تصویر پر اہل خانہ کا کہنا تھا کہ ہمارا تصویر وائرل کرنے کا کوئی ارادہ نہیں تھا، مرحومہ نے اپنی 95 ساہ زندگی بہت خوشی سے گزاری اور سب بچوں سے بہت پیار کرتی تھیں جبکہ تصویر لینا کا مقصد یہ تھا کہ اس لمحے کو یاد رکھا جائے۔
اہل خانہ کے مطابق عموماً لوگ مرنے والے کی میت پر آنسو ہی بہاتے ہیں اور اس تصویر کے پس منظر کو لوگ نہیں سمجھ سکتے، لیکن ہمیں ماتم کرنے کے بجائے مرنے والوں کو خوشی سے الوداع کرنا ہوگا اور یہی ہم نے کیا۔
کیرالہ کے وزیر تعلیم نے بھی فیملی کے حق میں رائے دی۔