پیپلزپارٹی نے سندھ کو معاشی و سیاسی طور پر ڈبو دیا فواد چوہدری

حکومت سندھ علیم عادل شیخ کوگرفتار کرنے پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہےعوام سیلاب سے برباد ہوگئے، رہنما پی ٹی آئی

—فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر رہنما فواد چوہدری نے سیلاب سے متاثرہ افراد کے حکومت سندھ کے اقدامات کو 'ناکام' قرار دیتے ہوئے کہا ہے پیپلز پارٹی بری طرح فیل ہوچکی ہے، انہوں نے صوبے کو معاشی و سیاسی طور پر ڈبو دیا ہے۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومتوں کو اپنی زمہ داری سہی طریقے سے نبھانے کی ضرورت ہے، یہ سیاسی حریفوں بشمول علیم عادل شیخ کوگرفتار کرنے پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں عوام سیلاب سے تباہ ہوگئی۔

 

فواد چوہدری نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کل کریں گے جبکہ ڈیرہ غازی خان اور راجن پور کے اضلاع میں سب سے پہلے ریلیف آپریشن کیا جائے گا۔

انہوں ںے کہا کہ عمران خان پر دہشتگردی کا کیس کرکے ملک کی بین الاقوامی سطح پر بدنامی ہوئی، اس طرح کے کیسسز سے عدلیہ متاثر ہورہی ہے، چیف جسٹس آف پاکستان کو اس ٹارچر کا نوٹس لینا چاہیے۔


فواد چوہدری نے کہا کہ شہباز گل اور جمیل فاروقی کو برہنہ کرکہ ٹارچر کیا گیا، اسلام آباد ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس نے جو آڈر دیا اس کو کوئی سنجیدہ نہیں سمجھتا، پاکستان کی عدلیہ کو تشدد میں پارٹنر نظر نہیں نظر آنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ جنہوں نے جمیل فاروقی اور شہباز گل پر تشدد کیا ان کو سامنے لائیں گے، صوبائی حکومتوں کو واضح پیغام دیا ہے کہ واحد موٹو عوام کی خدمت ہونا چاہیے۔

 

 

 
Load Next Story