سونالی فوگاٹ کے جسم پر زخم اور تشدد کے نشانات قتل کا مقدمہ درج

فوگاٹ کے بھائی کی شکایت کے بعد قتل کا مقدمہ درج کیا گیا ہے، گوا پولیس

42 سالہ اداکارہ کی موت منگل کو پراسرار ہارٹ اٹیک کی وجہ سے ہوئی تھی۔ فوٹو: ٹوئٹر

بھارتی اداکارہ اور سیاست دان سونالی فوگاٹ کے پوسٹ مارٹم میں زخموں کے واضح نشانات کے بعد گوا پولیس نے قتل کی ایف آئی آر درج کرلی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق 42 سالہ اداکارہ کی موت منگل کو پراسرار ہارٹ اٹیک کی وجہ سے ہوئی، جس کے بعد اُن کے بھائی نے بہن کو قتل کرنے کا الزام عائد کیا الزام لگایا تھا کہ ان کی بہن کو قتل کیا گیا ہے۔


بھائی کے الزام پر اب گووا پولیس نے سوانی کی موت کی تحقیقات شروع کرتے ہوئے قتل کا مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس کا مزید کہنا ہے کہ فوگاٹ کے بھائی نے قتل کا شبہ فوگاٹ کے اسسٹنٹ اور اس کے ساتھی پر ظاہر کیا ہے۔

مزید پڑھیں: بہن کو زیادتی کے بعد زہر دے کر قتل کیا گیا، سونالی فوگاٹ کے بھائی کا دعویٰ

پولیس نے ابتدائی طور پر تفتیشن کیلئے دونوں کو حراست میں لے لیا ہے۔ دوسری جانب یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں سونالی کے جسم پر تشدد کے نشانات بھی پائے گئے تھے۔
Load Next Story