آئی جی سندھ کی تعیناتی پر وفاق اور صوبائی حکومت میں اختلافات

سندھ نے فیاض لغاری اور اقبال محمود کے نام دیئے ہیں جبکہ وفاق فاروق امین اور ذوالفقار چیمہ کے ناموں پر غور کررہا ہے

اس وقت ایڈیشنل آئی جی اقبال محمود نے آئی جی سندھ کا اضافی چارج سنبھال رکھا ہے۔ فوٹو: فائل

آئی جی سندھ کی تعیناتی کے معاملے پر وفاق اور صوبائی حکومت کے درمیان اختلافات بڑھنے سے کراچی میں ٹارگٹڈ آپریشن متاثر ہورہا ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق شاہد ندیم بلوچ کی ریٹائرمنٹ کے بعد سندھ حکومت نے صوبے کے نئے آئی جی کے لئے وفاق کو فیاض لغاری اور اقبال محمود کے نام دیئے ہیں، وفاق کی جانب سے اس عہدے کے لئے فاروق امین قریشی اور ذوالفقار چیمہ کے ناموں پر غور کیا جارہا ہے، جس پر سندھ حکومت نے ان کی خدمات لینے سے انکار کردیا، سندھ حکومت کا خیال ہے کہ وفاق کے مجوزہ دونوں افسران کا تعلق پنجاب سے ہے، وفاق اور صوبے کے درمیان اختلافات کے بعد بیوروکریسی نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ آئندہ چند روز میں ایک ایسا شخص اس اہم ترین عہدے پر تعینات کیا جائے گا جس پر کسی کو اعتراض نہ ہو۔

واضح رہے کہ شاہد ندیم بلوچ 20 فروری کو آئی جی سندھ کےعہدے سے ریٹائرڈ ہوئے س کے بعد ایڈیشنل آئی جی اقبال محمود کو اضافی چارج دے دیا گیا ہے۔
Load Next Story