امریکا نائجیریا کے سابق حکمران کی لوٹی گئی 23 ملین ڈالرکی رقم واپس کرے گا
لوٹی گئی رقم کی واپسی کے لئے امریکا اور نائیجریا میں معاہدہ ہوگیا
امریکا نائجیریا کے آنجہانی فوجی حکمران کی جانب سے لوٹی گئی 23 ملین ڈالر کی رقم واپس کرے گا۔
امریکی میڈیا کے مطابق امریکا نائیجریا کے سابق فوجی حکمران سانی آباچا کی جانب سے لوٹی گئی 23ملین ڈالرکی رقم واپس کرے گا۔ رقم کی واپسی کے لئے نائجیریا اور امریکا کے درمیان متعدد معاہدے ہوگئے ہیں۔
سانی آباچا تیل برآمد کرنے والے دنیا کے بڑے ممالک میں شامل نائجیریا کے 1993 سے 1998 میں اپنی موت تک حکمران رہے۔ انہوں نے اپنے دور اقتدار میں 5 بلین ڈالر کی رقم جو عوام نے مختلف سرکاری ٹیکسز اورمنصوبوں کی مد میں ادا کی اپنے ذاتی استعمال میں لی۔ سانی آباچا پر عوامی رقم کے غلط استعما ل پرکبھی فرد جرم عائد نہیں کی گئی۔
نائجیریا کے حکام کا کہنا ہے کہ سابق حکمران کی لوٹی گئی رقم واپس ملنے پر ملک میں انفرااسٹرکچر کی تعمیر پر خرچ کی جائے گی۔