لاڑکانہ واقعہ انتہائی افسوسناک ہے عبادت گاہیں امن کی علامت اور قابل احترام مقامات ہیں عمران خان
حکومت سندھ کو لاڑکانہ واقعے کے حقائق کا جائزہ لے کر ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کرنی چاہیئے، چیرمین تحریک انصاف
پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے لاڑکانہ واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عبادت گاہیں امن کی علامت اور قابل احترام مقامات ہیں۔
اسلام آباد سے جاری اپنے ایک بیان میں عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ کو لاڑکانہ واقعے کے حقائق کا جائزہ لے کر ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کرنی چاہیئے۔ ان کا کہنا تھا کہ لاڑکانہ میں مقدس اوراق اور مذہبی عبادت گاہوں کی بے حرمتی انتہائی افسوسناک ہے، عبادت گاہیں امن کی علامت اور قابل احترام مقامات ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز لاڑکانہ میں مقدس اوراق کی بے حرمتی کی خبر پھلتے ہی مشتعل افراد نے لاڑکانہ میں دھرم شالاکو آگ لگادی تھی جس کے نتیجے میں اس میں واقع مندر کو بھی نقصان پہنچا تھا۔ واقعے کے بعد علاقے میں کشیدگی بڑھ گئی جسے روکنے لے لئے پولیس نے مظآہری پر لاٹھی چارج کیا اور آنسو گیس کے ساتھ ہوائی فائرنگ بھی کی۔