140غیر ملکی کرکٹرز پاکستان جونیئر لیگ میں شرکت کے خواہش مند
8ٹیسٹ پلیئنگ اور 10دیگر ملکوں سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی رجسٹریشن کروانے والوں میں شامل
دنیا بھر سے 140 کرکٹرز 21 اکتوبر سے پاکستان میں شروع ہونے والی جونیئیر لیگ میں شرکت کے خواہش مند ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق 8ٹیسٹ پلیئنگ اور 10دیگر ملکوں سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی رجسٹریشن کروانے والوں میں شامل ہیں،جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ بورڈز نے دیگر مصروفیات کی وجہ سے پہلے ایڈیشن کیلئے کرکٹرز کی نامزدگیاں بھجوانے سے معذرت کرلی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پلیئرز نامزد کرنے والوں میں ٹیسٹ کھیلنے والے ملک آسٹریلیا،انگلینڈ،سری لنکا، ویسٹ انڈیز، بنگلہ دیش،افغانستان، آئرلینڈ اور زمبابوے شامل ہیں۔
ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے بیلجیئم، کینیڈا، نیپال، ڈنمارک، نیدرلینڈز، سعودی عرب، سنگاپور، سکاٹ لینڈ اور یواے ای سے بھی نامزدگیاں موصول ہوئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سے نوجوان کرکٹرز نے اپنی 2ہزار 5سو ویڈیوز بجھوائی ہیں جن کا جائزہ لیا جارہا ہے، پاکستان جونیئر لیگ 6سے 21اکتوبر تک لاہور میں ہوگی۔