ملک بھر میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 1000 ہوگئی
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 45 افراد جاں بحق جبکہ 115 سے زائد افراد زخمی ہوئے
خیبر پختون خوا اور بلوچستان سمیت ملک بھر میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 45 افراد جاں بحق جبکہ 115 سے زائد افراد زخمی ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ملک بھر میں مسلسل بارشوں کے بعد سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 1000 سے تجاز کرگئی ہے، گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران سندھ میں 33، خیبر پختونخوا میں 10، پنجاب میں 2 اموات رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ متاثرین کی تعداد 57 لاکھ 68 ہزار تک پہنچ چکی ہے۔
مزید پڑھیں: خیبرپختونخوا میں سیلابی ریلوں نے تباہی مچادی، ایمرجنسی نافذ، 24 افراد جاں بحق
گزشتہ 24 گھنٹوں کےدوران 12 ہزار گھر ملیا میٹ، ساڑھے 8 ہزار لائف اسٹاک، 3 ہزار 116 کلومیٹر شاہراہیں، 149 پُل سیلاب کی نظر ہوئے۔
مزید پڑھیے: نوشہرہ میں دریائے کابل کا پشتہ ٹوٹنے سے اونچے درجے کا سیلاب، آبادی کی نقل مکانی
دوسری جانب سندھ میں سیلاب سے 49 لاکھ، پنجاب میں 4 لاکھ 45 ہزار، بلوچستان میں 4 لاکھ 85ہزار افراد کیمپوں میں موجود ہیں۔
مزید پڑھیں: سندھ میں سیلاب سے متاثرہ درجنوں خاندانوں کی کراچی نقل مکانی
واضح رہے کہ ملک کے مختلف صوبوں میں ریکارڈ ہوئی اموات میں سندھ سر فہرست ہے جہاں 339 افراد لقمہ اجل بنے، بلوچستان 234، کے پی 195 جبکہ پنجاب میں ہلاکتوں کی تعداد 167 رہی۔