اسلام آبادایئرپورٹ قطرکودینے کا ممکنہ اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج
پی آئی اے کی51 فیصد اونرشپ ،روزویلٹ ہوٹل بھی قطر کو دیا جا رہا،درخواست گزار
پی آئی اے کے 51فیصد شئیرز اور اسلام آباد ایئر پورٹ کا کنٹرول قطر کو دینے کا ممکنہ اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔
درخواست ایڈوکیٹ نبیل کاہلوں نے لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی ہے ،درخواست میں وفاقی حکومت، سول ایوی ایشن ، وزارت خارجہ سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواستگزار کا موقف ہے کہ حکومت پی آئی اے کی 51 فیصد اونرشپ اور اسلام آباد ائیر پورٹ کا کنٹرول قطر حکومت کے حوالے کرنے کا معاہدہ کررہی ہے۔ ڈیل کے نتیجے میں پی آئی اے کی ملکیت نیویارک میں روزویلٹ ہوٹل بھی قطر کو دیا جا رہا ہے۔ وزیر اعظم کے حالیہ قطر کے دورے میں ڈیل کو فائنل کر لیا گیا ہے۔ حکومت پارلیمنٹ کی منظوری کے بغیر ہی قطر سے ڈیل کر رہی ہے ۔ استدعا ہے کہ عدالت حکومت کی جانب سے قطر کے ساتھ ہونے والی ڈیل روکنے کے احکامات دے۔
دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب گورنمنٹ ایمپلائز ہائوسنگ سکیم میں پلاٹوں کی بیلٹنگ کا عمل روک دیا۔ عدالت نے فائونڈیشن کے چیئرمین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔
چیلنج