جاز کا سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں مفت کال سروس کا اعلان
جاز سے جاز اور پی ٹی سی ایل رابطے کے لیے صارفین کو مفت منٹس فراہم کر دیئے گئے
ٹیلی کام کمپنی جاز نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے لیے مفت کال کی سروس کا اعلان کردیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں سیلولر اور لینڈ لائن رابطوں کو آسان بنانے کے لیے ٹیلی کام انڈسٹری بھی متحرک ہوگئی ہے۔
ٹیلی کام کمپنی جاز نے سیلاب سے متاثرہ تمام علاقوں میں مفت کال کی سروس کا اعلان کردیا ہے۔
کمپنی ترجمان کے مطابق سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں لوگوں کی سہولت اور امدادی سرگرمیوں کو جاری رکھنے میں مدد کیلئے جاز سے جاز اور پی ٹی سی ایل رابطے کے لیے صارفین کو مفت منٹس فراہم کیے جا رہے ہیں۔
آج رات سے بلوچستان میں جاز صارفین بنڈلز یا بیلنس ختم ہوجانے کے باوجود بھی کالز کر سکتے ہیں جبکہ سندھ اور خیبرپختونخوا ہ میں بھی صبح سے اس سہولت کی فراہمی شروع کر دی جائے گی۔
علاوہ ازیں جاز، وفاقی اور صوبائی حکومتوں کہ ساتھ اشتراک سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سامان کی فراہمی کے حوالے سے بھی جلد اعلان کرے گا۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں شدید مشکل حالات کے باوجود جاز نیٹ ورک پر ضروری ٹیلی کام خدمات فراہم کرنے کی ہر ممکن کوشش جاری ہے۔