اسلحہ برآمدگی کیس میں شہباز گل کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور

بغاوت کیس میں تاحال ضمانت نہ ہونے کی وجہ سے شہباز گل جیل ہی میں رہیں گے

شہباز گل کو 25 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم (فوٹو فائل)

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کی اسلحہ برآمدگی کیس میں ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست منظور کرلی گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے اسلحہ برآمدگی کیس میں شہباز گل کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرلی۔ جوڈیشل مجسٹریٹ نصیر الدین کے روبرو شہباز گل کی جانب سے علی بخاری ایڈدووکیٹ و دیگر وکلا نے دلائل دیے۔


یہ خبر بھی پڑھیے: شہباز گل؛ جسمانی ریمانڈ کیخلاف اپیل خارج کرنیکا عدالتی فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج

عدالت نے شہباز گل کو 25 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے درخواست ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرلی۔ واضح رہے کہ شہباز گل بغاوت کیس میں تاحال ضمانت نہ ہونے کی وجہ سے جیل ہی میں رہیں گے ۔ بغاوت کیس میں درخواست ضمانت پر سماعت پیر کو ہو گی۔
Load Next Story