کے الیکٹرک تجارت کے بجائے لوگوں کی خدمت کو ترجیح دے خالد مقبول

یہ وقت عوام کی خدمت کا ہے ، لوگ پریشان ہیں، کنوینئر ایم کیو ایم

یہ وقت عوام کی خدمت کا ہے ، لوگ پریشان ہیں، کنوینئر ایم کیو ایم

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینئر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ قدرتی آفات کی صورت میں ہمیں انسانی المیہ کا سامنا ہے اسوقت پوری پاکستانی قوم کو سیاسی مفادات و تقسیم سے بالاتر ہوکر من حیث القوم انسانیت کو بچانا ہے۔

خالد مقبول نے بہادرآباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایسی قدرتی آفات اس سے پہلے پاکستان میں کبھی نہیں آئیں ، معاشی طور پر تباہی و بربادی بہت زیادہ ہورہی ہے۔


انہوں نے مزید کہا کہ ہم اس صورتحال میں شہری سندھ اور کراچی کے کاروباری حضرات سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ وہ آگے آئیں، ایک قوم ہوکر اس بحران کا سامنا کرنا ہے۔

ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کے الیکٹرک، حیسکو اوردیگر بجلی سپلائی کرنے والے اداروں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہ وقت عوام کی خدمت کا ہے آپ تجارت کے بجائے لوگوں کی خدمت کو ترجیح دیں کیو نکہ لوگ پریشان ہیں۔
Load Next Story