بھارت بہن کو سفر سے روکنے کیلیے بھائی نے جہاز میں بم کی افواہ پھیلادی
مسافروں کو اتار کر طیارے کو محفوظ مقام پر لے جایا گیا اور پرواز میں 6 گھنٹے تاخیر ہوئی
بھارتی ریاست تمل ناڈو میں بھائی نے اپنی چھوٹی بہن کو دبئی جانے سے روکنے کے لیے جہاز میں بم نصب ہونے کی افواہ پھیلادی۔
بھارت میڈیا کے مطابق چینائی میں نجی ایئرلائن کی پرواز دبئی روانگی کے لیے تیار تھی کہ پولیس کنٹرول روم کو ایک شخص نے فون کرکے بتایا کہ طیارے میں بم نصب ہے۔
اس فون پر پر ایئرپورٹ میں بھاگ دوڑ مچ گئی۔ بورڈنگ کا عمل روک کر مسافروں کو محفوظ ایریا میں منتقل کردیا گیا۔ 60 مسافر جہاز میں سوار ہوچکے تھے انھیں اتار لیا گیا اور جہاز کو رن وے سے دور محفوظ پر لے جایا گیا اور چیکنگ شروع کی گئی۔
چھ گھنٹے کی اس جدوجہد کے بعد بم ہونے کی اطلاع جھوٹی ثابت ہوئی۔ ڈیٹا کی مدد سے کال کرنے والے شہری کو حراست میں لے لیا گیا جس نے بتایا کہ اس نے ایسا اپنی چھوٹی بہن کو دبئی جانے سے روکنے کے لیے کیا تھا۔
پولیس نے بھائی کو حراست میں لے لیا۔