سندھ بحریہ نے ہیلی کاپٹر سے گھروں میں محصور افراد کو ریسکیو کرلیا

سیلابی پانی داخل ہونے کے باعث قمبر شہداد کوٹ کا زمینی رابطہ منقطع ہوچکا ہے، ترجمان

(فوٹو: فائل) سیلابی پانی داخل ہونے کے باعث قمبر شہداد کوٹ کا زمینی رابطہ منقطع ہوچکا ہے، ترجمان

پاک بحریہ نے ہیلی کاپٹر کی مدد سے سندھ کے ضلع قمبر شہداد کوٹ کے گھروں میں محصور افراد کو ریسکیو کرلیا۔

ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ قمبر شہداد کوٹ میں سیلابی پانی داخل ہونے کے باعث زمینی رابطہ منقطع ہوچکا ہے جبکہ ریسکیو کیے گئے افراد کئی گھنٹوں سے گھروں کی چھتوں پر محصور تھے۔


ترجمان کا کہنا ہے کہ ریسکیو کیے گئےافراد کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے بحفاظت محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: پاک فوج نے سوات میں پھنسے 110 افراد کو ریسکیو کرلیا

قبل ازیں پاک فوج نے بھی سوات کے علاقے خوازہ خیلہ اور کانجو کینٹ میں پھنسے 110 افراد ہیلی کاپٹر کے ذریعے ریسکیو کیا تھا جنہیں کھانا اور ضروری طبی امداد فراہم کی جا رہی ہیں۔
Load Next Story