ٹی وی اداکار تنویر جمال نے شوبز میں سلور جوبلی مکمل کرلی

بامقصد ڈراموں میں کام کرنے کی وجہ سے اسکرین پر کم نظر آتا ہوں، تنویر جمال

بامقصد ڈراموں میں کام کرنے کی وجہ سے اسکرین پر کم نظر آتا ہوں، تنویر جمال۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
ٹی وی کے معروف اداکار تنویر جمال نے شوبز انڈسٹری میں سلور جوبلی مکمل کرلی ۔انھیں 25برس قبل پروڈیوسر کاظم پاشا نے ڈرامہ سیریل ''جانگلوس'' سے متعارف کروایا۔


جانگلوس سے ان کی کامیابی کا نہ تھمنے والا سفر شروع ہوا ۔ ان کے دیگر مقبول ڈراموں میں ''انتہا '' ، '' بابر'' ، ''ڈھارس'' ، '' سچ گیا بچ'' ، ''تصویر'' ، '' جناح سے قائد'' ، '' سمجھوتا'' ، ''تیرے سوا'' ، '' جلتے سورج کے نیچے'' اور ''جنم جلی'' شامل ہیں۔ ٹی وی ڈرامہ'' سمجھوتا'' میں انھیں پاکستان ٹیلی ویژن کی جانب سے بہترین اداکار کے ایوارڈ سے نوازا گیا ۔ ایک سوال کے جواب میں تنویر جمال نے بتایا کہ ہمارے کچھ ٹی وی ڈراموں نے اسٹار پلس کے ڈراموں کا مقابلہ کیا ہے۔

پچھلے دنوں میں نئے سینما گھر میں فلم دیکھنے گیا تو مجھے ایسا لگا جیسے میں ممبئی آگیا ہوں ۔ بدقسمتی سے ہمارے ملک میں فلم پروڈکشن کو انڈسٹری کا درجہ نہیں دیا گیا، جس کی وجہ سے وہ بحران کا شکار ہوتی چلی گئی ، جب کہ بھارت میں فلمیں انڈسٹری کا درجہ رکھتی ہیں ۔ میری کوشش ہوتی ہے کہ بامقصد ڈراموں میں کام کروں ،اسی وجہ سے کم کم ڈراموں میں نظر آتا ہوں ۔ ان دنوں ایک فلم پر کام کر رہا ہوں ۔ شوبز میں سلور جوبلی مکمل کرنے پر بہت خوش ہوں۔ اس سلسلے میں 18مارچ کو کراچی میں دوستوں نے ایک تقریب بھی رکھی ہے جس میں ساتھی فنکاروں کے سمیت صحافی دوست بھی شریک ہونگے۔
Load Next Story