مودی سرکار کا جبرکشمیری طلبا پاک بھارت میچ دیکھنے سے محروم
کشمیری طلبا کے گروپ کو میچ دیکھنے پر5 ہزار جرمانے کی سزا دینے کا حکم بھی دیا گیا
قابض بھارت نے ریاستی دہشتگردی کی نئی مثال قائم کرتے ہوئے کشمیری طلبا کو ایشیا کپ میں پاک بھارت میچ دیکھنے سے بھی محروم کردیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مودی سرکار نے بھارتی پولیس اور خفیہ ایجنسیوں کے ذریعے کشمیری طلبا کو پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشیا کپ کھیلا گیا ٹی 20 میچ دیکھنے سے روک دیا۔
مقبوضہ کشمیر اور بھارت کے مختلف شہروں کے تعلیمی اداروں کوجاری حکم نامے میں کہا گیا کہ تعلیمی اداروں کی انتظامیہ اور سربراہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ کشمیری طلبا میچ نہ دیکھ سکیں اور اپنے کمروں تک محدود رہیں۔
مودی سرکار نے کشمیری طلبا کو گروپ کی شکل میں اکٹھا نہ ہونے دینے اوران کی سوشل میڈیا پوسٹس کی نگرانی کرنے اورکشمیری طلبا کے گروپ بنا کرمیچ دیکھنے پرپانچ ہزاربھارتی روپے جرمانہ عائد کرنے کا بھی حکم دیا تھا۔ بھارت نے اکتوبر2021 میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی سوشل میڈیا پر تعریف کرنے پر کئی کشمیری طلبا کو گرفتار کرلیا تھا۔