فیکٹری سانحہ محکمہ جاتی غفلت پر سخت سزادی جائے عمران
ایک سال میں 100سے زائد صنعتی حادثات خامیوں کا نتیجہ ہیں، متاثرہ فیکٹری کا دورہ
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ کمزور اور طاقت ور کے لیے الگ الگ قانون کی اس لڑائی نے آج کراچی کے معصوم 300 گھروں کو اجاڑ دیا ہے۔
ایک سال میں 100سے زائد صنعتی حادثات لیبر قوانین کی خامیوں اور حکمرانوں کی محنت کشوں سے عدم دلچسپی کا نتیجہ ہے، اس قومی سانحہ کے اصل ذمہ داروں اور سرکاری محکمہ جاتی غفلت برتنے والوں کا تعین کر کے سخت سے سخت سزا دی جائے، وہ گزشتہ روز بلدیہ ٹائون میں آتشزدگی کا شکار فیکٹری کے دورے کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے، انھوں نے کہا کہ سرکاری محکمے صنعتوں سے اربوں روپے ٹیکس وصول کر کے نہ صرف محنت کشوں کے حقوق کو پامال کرتے ہیں بلکہ اُن کی قیمتی جانوں کے بھی دشمن ہیں، غریب اور مزدور کا اس ملک میں کوئی پرسان حال نہیں۔
سرکاری افسران کسی بھی صنعتی قوانین پر عمل کرانے کے بجائے فیکٹریوں میں مزدوروں کے حقوق اور ان کے جانوں کے تحفظ کو چند روپوں کے عوض بیچ دیتے ہیں۔ علاوہ ازیں عمران خان نے سانحہ میں جاں بحق ہونے والوں کے ایصال ثواب کے لیے مقامی مسجد میں منعقدہ قرآن خوانی میں شرکت کی اور متاثرین کے لیے لواحقین سے تعزیت اور افسوس کا اظہار کیا۔ اس موقع پر دیگر رہنما بھی موجود تھے۔