بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں فضائی ریلیف آپریشن

ہیلی کاپٹر کے ذریعے دو ہزار کلو گرام سے زائد امدادی اشیاء نوشکی بھیجی گئی

فوٹو : ریڈیو پاکستان

بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں فضائی ریلیف آپریشن بھرپور طریقے سے جاری ہے جس کے لیے صوبائی حکومت کا ہیلی کاپٹر مسلسل پرواز کر رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آج صبح ہیلی کاپٹر کے ذریعے دو ہزار کلو گرام سے زائد امدادی اشیاء نوشکی بھیجی گئی جس میں خیمے، راشن پیکٹ، خوراک اور پانی کی بوتلیں شامل تھیں۔


سیلابی پانی میں محصور متاثرین تک امدادی سامان نچلی پرواز کے ذریعے ایئر ڈراپ کیا گیا۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے ہیلی کاپٹر کے پائلٹ اور دیگر عملے کی کاوشوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پائلٹ اور انکے عملے کی انتھک محنت اور کارکردگی قابل ستائش ہے، فضائی ریلیف آپریشن سے متاثرین تک رسائی اور امدادی سامان کی ترسیل ممکن ہو رہی ہے۔
Load Next Story