فٹبال رونالڈو نے رئیل میڈرڈ کو فتح سے ہمکنار کردیا

مالاگا کیخلاف ملنے والی کامیابی سے چیمپئن سائیڈ کی اسپینش لیگ میں برتری

مالاگا کیخلاف ملنے والی کامیابی سے چیمپئن سائیڈ کی اسپینش لیگ میں برتری۔ فوٹو: فائل

کرسٹیانو رونالڈو کے واحد گول نے ریئل میڈرڈ کو مالاگا پر فتح دلادی، چھ پوائنٹس کے ساتھ ریئل کو لا لیگا میں واضح برتری حاصل ہوگئی۔


تفصیلات کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو کے سیزن کے 39 ویں اور میچ کے واحد گول نے ریئل میڈرڈ کو مالاگا پر 1-0 سے فتح دلادی۔ جیت کی وجہ سے ملنے والے چھ پوائنٹس کے ساتھ اب ریئل کو لالیگا میں واضح برتری حاصل ہوگئی ہے۔ گیم کا واحد گول 22 ویں منٹ میں اس وقت بنا جب رونالڈو کے گاریتھ بیل کے کراس فیلڈ پاس کو حاصل کرتے ہوئے مالاگا کے دو ڈیفینڈرز کو دھوکا دے کر سیدے پاؤں سے گول پوسٹ کے کارنر میں ہٹ لگاکر گول اسکور کیا ۔ مالاگا نے میچ کے آخری لمحات میں گول برابر کرنے کی پوری کوشش کی لیکن کامیابی نہیں ہوسکی۔ ریئل کو اب تیسری پوزیشن پر موجود بارسلونا پر سات پوائنٹس کی فوقیت حاصل ہوگئی ہے جبکہ ایٹلیٹیکو میڈرڈ کو ایسپانیو کیخلاف جیت سے ملنے والے تین پوائنٹس پر آگے بڑھنے کا موقع مل سکتا ہے۔

ریئل اور بارسلونا کے مابین ایل کلاسیکو میں آئندہ ہفتے سانتیاگو برنابیو پر ہونیوالے مقابلے کو مڈفیلڈر زابی الونسو بہت اہمیت دے رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ تین پوائنٹس بہت اہم ہیں، ہمارے پاس ایک گیم کم ہے اور ہمیں پہلے منگل اور پھر اتوار کے میچ پر توجہ دینا ہوگی، ہمیں 10 گیمز کھیلنا اور ہر گیم کو آخری میچ کے طور پر لینا ہوگا۔ دریں اثنا ریئل باس کارلو انسیلوٹی نے اپنی سائیڈ کے کھیل کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک مشکل گیم تھا کیونکہ مالاگا نے پورے گیم میں دباؤ ڈالا ہوا تھا ، ہمارے پاس دوسرا گول کرنے کے مواقع تھے لیکن بدقسمتی سے ہم ایسا نہ کرسکے ، جب اسکور 1-0 ہو تو ناکامی کا اندیشہ ہوتا ہے۔
Load Next Story