ویرات کوہلی کا بڑھتا ڈپریشن انوشکا شرما ذمہ دار قرار

ویرات کوہلی کا بڑھتا ڈپریشن ایک ہیروئن سے شادی کا نتیجہ ہے، ٹوئٹر ناقد کمال آر خان

2020 میں سنیل گواسگر کے اسی قسم کے بیان پر انوشکا شرما نے سخت الفاظ میں ردعمل دیا تھا۔ فوٹو: ٹوئٹر

انڈیا کے معروف ٹویٹر ناقد کمال راشد خان عرف (کے آر کے) نے اسٹار کرکٹر ویرات کوہلی کی بگڑتی دماغی حالت کا ذمہ دار ان کی بیوی انوشکا شرما کو قرار دیا ہے۔

اپنی ایک ٹویٹ میں کے آر کے کا کہنا تھا کہ ویرات کوہلی انڈین ٹیم کے پہلے کھلاڑی ہیں جن کو ڈپریشن ہوا ہے۔ یہ ایک ہیروئن سے شادی کا نتیجہ ہے کیوں کہ لازمی طور انوشکا نے ویرات کے دماغ میں یہ بات ڈالی ہوگی کہ اسے ڈپریشن پروبلم ہے۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ نارتھ انڈیا کے ایک مضبوط جوان ویرات کوہلی کو ڈپریشن کی بیماری کیسے ہوگئی؟
Load Next Story