کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر ٹریفک حادثہ خواتین سمیت 9 افراد جاں بحق

حادثہ پک اپ گاڑی اور مسافر وین کے درمیان تصادم کے نتیجے میں پیش آیا، 10 سے زائد افراد زخمی

لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ (فوٹو فائل)

کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر خوفناک ٹریفک حادثے میں 4 خواتین سمیت 9 افراد جاں بحق ہو گئے۔

لیویز ذرائع کے مطابق قومی شاہراہ پر حادثہ پک اپ گاڑی اور مسافر وین کے درمیان تصادم کے نتیجے میں پیش آیا۔


حادثے میں 10 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔ امدادی ٹیموں نے جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو گورنمنٹ ٹیچنگ اسپتال منتقل کردیا۔ حادثے کے فوراً بعد 7 افراد جاں بحق ہوئے تھے، تاہم 2 مزید زخمی اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جانبر نہ ہو سکے۔

متعلقہ اداروں نے واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
Load Next Story