سیلاب سے قیام پاکستان سے قبل تعمیر شدہ پُل کا بند ٹوٹ گیا
راولپنڈی ٹرانزٹ کیمپ سے رتہ روڈ پر ٹریفک معطل
راولپنڈی میں تقسیم ہند سے قبل تعمیر ہونے والے قدیم پُل کا بند اچانک ٹوٹ گیا۔
ایکپسریس نیوز کے مطابق طوفانی بارشوں اور سیلاب کے سبب تقسیم ہند سے قبل تعمیر کیا گیا بند ٹوٹ گیا جس کے باعث راولپنڈی ٹرانزٹ کیمپ سے رتہ روڈ پر ٹریفک معطل ہوگیا جبکہ ریلوے انتظامیہ نے پُل کی مرمت کا کام شروع کردیا۔
ریلوے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ راولپنڈی میں داخل ہونے والے ہیوی ٹریفک نے تاریخی پل کو شدید نقصان پہنچایا، یہ پُل راولپنڈی کینٹ اور سٹی کو ملانے میں انتہائی اہم کردار ادا کرتا تھا۔
انتظامیہ کا مزید کہنا ہے کہ پل کی مرمت میں مزید 10 دن لگ سکتے ہیں، اس لیے راولپنڈی ٹرانزٹ کیمپ، بیکری چوک اور راجہ اکرم سے آنے والے متبادل راستے اختیار کریں۔
واضح رہے کہ اس پُل کو انگریز دور میں سن 1908 میں تعمیر کیا گیا تھا۔