ای او بی آئی میں 238 تقرریاں کالعدم قرار پرویز اشرف کے داماد کی تقرری کی تحقیقات کا حکم

خالی اسامیوں پر بھرتیاں قواعدوضوابط اورکوٹے کو مدنظر رکھ کر کی جائیں،عدالتی حکم

نیب راجاپرویزاشرف کے دامادراجاعظیم الحق کی تقرری کےمعاملے کی تحقیقات کرے،سپریم کورٹ فوٹو: فائل

سپریم کورٹ نے ای او بی آئی میں کی جانے والی 238خلاف قانون تقرریوں کو کالعدم قرار دیتے ہوئے نیب کو راجا پرویز اشرف کے داماد کی تقرری کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔


جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے ای او بی آئی کرپشن کیس کی سماعت کی۔ فاضل بینچ نے سماعت مکمل ہونے کے بعد اپنے مختصر فیصلے میں 238 تقرریاں کالعدم قرار دیتے ہوئے خالی اسامیوں پر قواعد و ضوابط اور کوٹے کو مدنظر رکھ کر بھرتیاں کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ ادارے میں تقرریوں کے ذمہ دار چئیرمین ای او بی آئی ہوں گے۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ نیب سابق وزیر اعظم راجا پرویز اشرف کے داماد راجا عظیم الحق کی تقرری کے معاملے کی ایک ماہ میں تحقیقات کرکے ملوث افراد کے خلاف کارروائی کرے اور رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کی جائے۔
Load Next Story