سیلاب زدگان کی مدد کے لیے چین سے 2 طیارے امدادی سامان لے کر کراچی پہنچ گئے
امدادی سامان میں 3ہزار خیموں کے علاوہ مختلف ادویات اور راشن شامل ہے
سیلاب زدگان کی مدد کے لیے دوست ملک چین سے 2 طیارے 3ہزار خیموں، ادویات اور کھانے پینے کی اشیاء پر مشتمل امدادی سامان لے کر کراچی پہنچ گئے ہیں۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق منگل کو دوست ملک چین کی فضائیہ کے طیاروں نے امدادی سامان کے ہمراہ جناح ٹرمینل پر لینڈ کیا،دونوں پروازوں میں 3ہزار خیموں کے علاوہ مختلف ادویات اور راشن شامل تھا۔
اس موقع پر وفاقی وزیر خرم دستگیر خان،صوبائی وزیر سعید غنی،سابق سینیٹر نہال ہاشمی کے علاوہ عسکری و سول حکام موجود تھے،پاکستان میں چین کے سفیر نونگ رونگ نے کراچی میں امدادی سامان پاکستانی حکام کے حوالے کیا۔