بجلی کی قیمت میں 434 روپے یونٹ اضافے کی منظوری

بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی

فوٹو فائل

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمتوں میں 4 روپے 34 پیسے اضافے کی منظوری دے دی۔

ایکپسریس نیوز کے مطابق حکومت نے ایک مرتبہ پھر مہنگائی کے ستائے عوام پر بجلی بم گرا دیا، نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑے اضافے کی منظوری دے دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سی پی پی اے نے بجلی کی قیمتوں میں 4 روپے 69 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست دائر کی تھی، جس پر عمل درآمد کرتے ہوئے نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں 4 روپے 34 پیسے کا اضافہ کردیا۔

قیمتوں میں اضافے کی منظوری جولائی کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کی مد میں دی گئی ہے، سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) درخواست میں کہا تھا کہ جولائی میں بجلی کی پیداواری لاگت 10.98 روپے فی یونٹ رہی جب کہ یشگی فیول لاگت 6.28 روپے فی یونٹ تھی۔


ماہرین کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے صارفین پر 35 ارب روپے سے زائد کا بوجھ پڑے گا۔

سی پی پی اے کے مطابق گزشتہ ماہ پانی سے 35.17 فیصد، کوئلے سے 12.74 فیصد بجلی پیدا کی گئی جب کہ ڈیزل سے 1.46 اور فرنس آئل سے 6.42 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کا کہنا ہے کہ ڈیزل سے پیدا ہونے والی بجلی کی لاگت 27 روپے 88 پیسے فی یونٹ آئی۔

سی پی پی اے کا کہنا تھا کہ فرنس آئل سے 35 روپے 69 پیسے فی یونٹ کے حساب سے بجلی پیدا کی گئی جب کہ مقامی گیس سے 10.36 فیصد اور درآمدی ایل این جی سے 14.98 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔ ایل این جی سے پیدا ہونے والی بجلی کی لاگت 28 روپے 28 پیسے فی یونٹ آئی۔
Load Next Story