عالمی اداروں نے بھارت سے غذائی اشیا لانے کے لئے رابطہ کیا ہےوزیرخزانہ

اس بارے میں فیصلہ اسٹیک ہولڈرز اور اتحادی جماعتوں سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا، مفتاح اسماعیل

ایک سے زائد عالمی ایجنسی نے غذائی اشیا لانے کے لئے رابطہ کیا ہے، مفتاح اسماعیل:فوٹو:فائل

وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ بھارت سے غذائی اشیا لانے کے لئے ایک سے زائد عالمی اداروں نے رابطہ کیا ہے۔

مفتاح اسماعیل نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا ایک سے زائد بین الاقوامی اداروں نے بھارت سے زمینی راستے کے ذریعے غذائی اشیا لانے کے لئے اجازت طلب کی ہے۔




مفتاح اسماعیل کا مزید کہنا تھا کہ حکومت سپلائی کی صورتحال کا جائزہ لے کر، اسٹیک ہولڈرز اور اتحادی جماعتوں سے مشاورت کے بعد امپورٹس کی اجازت دینے یا نہ دینے کا فیصلہ کرے گی۔
Load Next Story