لاہور میں شہری کی ٹریفک اہلکار سے ہاتھا پائی وارڈن کا سر پھاڑ دیا

جھگڑے کے بعدرضوان کو تھانہ انار کلی لے جایا گیا جہاں اس کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

وارڈن منور نے رضوان سے بدتمیزی کی جس پر معاملہ ہاتھا پائی تک جاپہنچا۔ فوٹو: ایکسپریس نیوز

جی پی او چوک کے قریب ایک شہری نے چالان کے بعد جھگڑے کے دوران ٹریفک وارڈن کا سر پھاڑ دیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق جی پی او چوک پر تعینات ٹریفک وارڈن منور نے رضوان نامی موٹر سائیکل سوار کا چالان کر دیا۔ شہری نےموٹر سائیکل اس کے حوالے کرکے چالان جمع کرایا۔ موٹر سائیکل واپس لیتے وقت منور نے کچھ نازیبا کلمات کہے جس پر رضوان آپے سے باہر ہوگا ، بات زبان درازی سے ہوتی ہوئی ہاتھا پائی پر جاپہنچی اور رضوان نے منور کا سر پھاڑ دیا۔ واقعے کے بعد رضوان کو تھانہ انار کلی لے جایا گیا جہاں اس کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ پنجاب میں ٹریفک وارڈنز کی کسی بھی قسم کی کوئی تربیت ہی نہیں ہوئی جس کی وجہ سے شہریوں اور وارڈنز میں جھگڑے روز مرہ کا معمول بن گئے ہیں گزشتہ ماہ کرکٹر عمر اکمل کا بھی ایک وارڈن سے جھگڑا ہوگیا تھا تاہم صلح صفائی کے بعد معاملہ نمٹا دیا گیا تھا۔
Load Next Story