سیلاب کے بعد بحالی اورتعمیرنومیں پاکستان سے تعاون جاری رکھیں گے چین

قدرتی آفات سے تحفظ کے لئے باہمی تعاون کو فروغ دیا جائے گا، چینی سفارت خانہ

دوست وہ جو مصیبت میں کام آئے، چینی سفارتخانہ:فوٹو:فائل

چین نے کہا ہے کہ سیلاب کے بعد بحالی اور تعمیر نو کے کاموں میں پاکستان سے تعاون اورمدد جاری رکھیں گے۔

پاکستان میں چینی سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ چین سیلاب کی تباہی کے بعد بحالی اور تعمیر نو کے کاموں میں پاکستان کی مدد اورتعاون جاری رکھے گا۔




بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ قدرتی آفات سے محفوظ رہنے اور ان کی شدت میں کمی لانے کے لئے دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو فروغ دیا جائے گا۔
Load Next Story