طالبان نے 300 خواتین اور بچوں کی فہرست دی جو حکومت کے حوالے کردی پروفیسر ابراہیم
طالبان کو بھی وائس چانسلر اجمل خان سمیت دیگر زیر قیدیوں کی رہائی کی تجویز دی گئی ہے، پروفیسر ابراہیم
طالبان کمیٹی کے رکن پروفیسر ابراہیم نے کہا ہے طالبان نے 300 خواتین قیدیوں اور بچوں کی فہرست دی جو حکومت کے حوالے کردی گئی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے پروفیسر ابراہیم نے کہا کہ طالبان کی سیاسی شوری کی خواہش ہے ان کی بنائی شوریٰ کمیٹی بھی مذاکرات میں شامل رہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی کمیٹی اور طالبان شوریٰ کی ملاقات کے لئے ابھی مقام اور وقت کا تعین نہیں ہوا تاہم ہم اس حوالے سے وزیر داخلہ چوہدری نثار سے مسلسل رابطے میں ہیں اور ملاقات جلد طے ہوجائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ طالبان نے شوریٰ اور حکومتی کمیٹی کی ملاقات سے قبل بچوں اور خواتین رہائی کی صرف تجویز دی ہے مطالبہ نہیں کیا جبکہ طالبان کو بھی وائس چانسلر اجمل خان سمیت دیگر قیدیوں کی رہائی کی تجویز دی گئی ہے اور اگر دونوں جانب سے قیدیوں کا تبادلہ ہوجاتا ہے تو یہ مذاکرات میں اہم پیشرفت ہوگی۔