قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں 3 کشمیری نوجوان شہید
ایک نوجوان کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی کی جارحیت میں 3 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے جب کہ ایک کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نہتے نوجوانوں کو جنت نظیر وادی کے ضلع شوپیاں میں قابض بھارتی فوج نے نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران شہید کیا۔ گھر گھر تلاشی کے نام پر چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کیا گیا۔
سرچ آپریشن قابض بھارتی فوج نے داخلی اور خارجی راستے بند کرکے کیے اور ایمبولینس کو بھی اندر داخل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی۔ اس دوران نیٹ اور موبائل سروس بھی بند رہیں۔
اسی دوران بھارتی فوج نے ایک گھر پر اندھا دھند فائرنگ کی جس سے 3 نوجوان شہید ہوگئے جب کہ ایک نوجوان کو فوجی اپنے ہمراہ نامعلوم مقام پر لے گئے اور تاحال نوجوان کو کسی عدالت میں پیش نہیں کیا گیا۔
والدین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ انسانیت سوز مظالم کے لیے شہرت رکھنے والی قابض بھارتی فوج ان کے جگر گوشے کو ماورائے عدالت قتل نہ کردیں۔ اب تک شہید ہونے والے نوجوانوں کی لاشیں بھی لواحقین کے حوالے نہیں کی گئی ہیں۔